پٹھانستان — سعادت حسن منٹو

 ’’خو، ایک دم جلدی بولو، تم کون اے؟‘‘ 

’’میں۔۔۔ میں۔۔۔‘‘ 

’’خو شیطان کا بچہ جلدی بولو۔۔۔ اندو اے یا مسلمین؟‘‘ 

’’مسلمین!‘‘ 

’’خو تمہارا رسول کون ہے؟‘‘ 

’’محمد خان!‘‘ 

’’ٹیک اے۔۔۔ جاؤ‘‘ 

2 تبصرے:

  1. السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ الله وبركاته۔
    اسکو ہٹایا جانا چائے۔۔بھت ناماسب سا لطیفہ ھے جسمیں پیغمبرِ اسلام ﷺ
    کا نام غیر ماسب طور استعمال ہوا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
      احترام کے ساتھ عرض ہے کہ مجھے آپ سے اتفاق نہیں۔ اول تو یہ لطیفہ نہیں، افسانہ ہے۔ ہنسنے یا مسکرانے کا کوئی پہلو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔ ایک ٹریجڈی بیان ہوئی ہے جسے "قوم پرستی" یا "نسل پرستی" سے جانا جاتا ہے۔ افسانے میں اسی پر ایک گہرا طنز ہے، اور بین السطور یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ تو پٹھان نہیں تھے، پھر قوم پرستی کی بنیاد پر یہ نفرتیں چہ معنی دارد؟

      خطبۂ حجۃ الوداع کے مشہور اور یادگار جملے ملحوظ رکھیں تو شاید آپ کی غلط فہمی رفع ہو سکے۔

      حذف کریں